ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی  سٹیڈیم آمد، شائقین نے سیلفیاں بنائیں 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی  سٹیڈیم آمد، شائقین نے سیلفیاں بنائیں 

  



راولپنڈی(آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ کے آخری روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور شائقین کرکٹ کیساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے شائقین کرکٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بار بار  بارش کی مداخلت اور خراب موسم کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔میچ کے پانچویں اور آخری روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے شائقین کرکٹ کے ساتھ میچ دیکھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے شائقین کرکٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول