سب میرین کیبل میں پیدا ہونیوالا مسئلہ حل، انٹرنیٹ سروس بحال

    سب میرین کیبل میں پیدا ہونیوالا مسئلہ حل، انٹرنیٹ سروس بحال

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے عوام کو انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کی خوشخبری سنادی۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں انٹر نیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل سب میرین کیبل AAE-1 میں پیدا ہونیوالی خرابی کو دور کردیا گیا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے سروسز فراہمی میں تعطل آنے پر معذرت کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں شام 5 بجے سے ہی انٹرنیٹ سروسزکی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا، ملک بھر کے صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک چلانے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔ پی ٹی سی ایل نے سروسز کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا تھا سمندر میں موجود فائبر آپٹک میں قطر کے قریب خرابی پیداہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کی انٹرنیٹ ٹر یفک متاثر ہوئی تھی۔

نیٹ سروس بحال

مزید : صفحہ اول