حکومت نہیں چاہتی بلوچ عوام کو سی پیک کا فائدہ پہنچے: بلاول

      حکومت نہیں چاہتی بلوچ عوام کو سی پیک کا فائدہ پہنچے: بلاول

  



کراچی،کوئٹہ (نیوزایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈکوبٹھاکر18ویں ترمیم پرحملے کئے جارہے ہیں،نالائق اورنااہل حکمران بلوچستان کے عوام کوفائدہ نہیں پہنچاسکتے،افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ اٹھارویں ترمیم پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا، وفاق اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے،نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے،جوظلم اس ملک کے عوام کے ساتھ ہورہاہے وہ ہم برداشت نہیں کرسکتے،حکمران سمجھتے ہیں ظلم کرکے زبان بندی کی جاسکتی ہے،،عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے،ہم نے عوامی راج قائم کرناہے، ہمیں کوئی سلیکٹڈقبول نہیں۔اتوار کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹوشہیدنے اس سرزمین پاکستان کومتفقہ آئین دیا،پاکستان سے جاگیرداری نظام شہیدبھٹو نے ختم کیا،عوام کوآواز دی،شہیدبینظیر بھٹونے والدکے اصولوں کے مطابق سیاست کی،پیپلزپارٹی نے اگر حکومت کی تووہ عوام کی مرضی سے عوام کی طاقت سے کی،محترمہ کولیاقت باغ میں شہیدکیاگیا،انہیں غیرجمہوری سوچ قبول نہیں تھی،قائدعوام اپنے اصولوں،نظریہ اورسیاسی سوچ سے پیچھے نہیں ہٹے،افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ اٹھارویں ترمیم پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا،18 ویں ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کوان کے حقوق دیے،بلوچستان میں پسماندگی دورکر نے کیلئے ہماری حکومت انقلابی پروگرام لائی،بلوچستان میں دیگرصوبوں سے زیادہ وسائل ہیں،مگربدقسمتی سے بلوچستان کے لوگ محروم ہیں۔بلاول بھٹو سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور وکلا کے وفد نے ملاقاتیں کیں،بی این پی وفد کی ملاقات میں مرکزی نائب صدر ملک ولی کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ بلوچستان اسمبلی کے اراکین ملک نصیر شاہوانی، ثنااللہ بلوچ اور اختر حسین لانگو شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی صدر میر علی مدد جتک،سید اقبال شاہ بھی موجود تھے بی این پی مینگل گروپ کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے سیاست دانوں کے درمیان علاقائی صورت حال سمیت اہم نکات پر بات ہوئی۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا بہرام خان ترین کی سربراہی میں ایڈووکیٹ سید اظہرشاہ، رحمت اللہ میاں خیل، صدیق اللہ کاکڑ اور امین اللہ نورزئی نے ملاقات کی وکلا کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقعے پر معصوم شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہا پسندی، و دہشت گردی درحقیقت امن و ترقی کے دشمن ہوتے ہیں۔ دہشت گردوں کے سہولتکار اور سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں، جبکہ بطور قوم ہماری ذمیداری ہے کہ اب ہم بولیں کہ 'دوبارہ ایسا نہیں ہوگا'۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر انتھاپسندی و دہشتگردی کو بطور آلہ استعمال کیا گیا، جبکہ ایک مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کے لیئے پوری قوم کے شہریوں کو یرغمال بناکر مسلسل خوف میں مبتلا رکھنا تھا۔ 

بلاول 

مزید : صفحہ اول