اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا، آصف زرداری،علاج جاری،طبیعت بہتر

اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا، آصف زرداری،علاج جاری،طبیعت بہتر

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، ہم نے پہلے بھی سالوں جیل کاٹی،اسوقت نہیں جھکے تواب کیاجھکیں گے، یہ حکومت عوامی حمایت کھوچکی تفصیلات کے مطابق اتوار کو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سابق صدر سے ملاقات کی تو دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،جس میں آغا سراج درانی نے  انہیں ضمانت ملنے پر مبارکباد دی  جبکہ آصف علی زرداری نے بھی آغا سراج درانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آغاصاحب آپ کوبھی ضمانت پررہائی مبارک ہو، آپ نے بہادرانہ اندازسے حالات کامقابلہ کیا، امیدہے جلدہم سب کے جھوٹے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی سالوں جیل کاٹی،اسوقت نہیں جھکے تواب کیاجھکیں گے، یہ حکومت عوامی حمایت کھوچکی، امیدہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا اور ہوسکتاہے۔دوسری طرف آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری،انکی طبیعت میں اب بہتری آنے لگی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی طبیعت کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ عذرہ پیچوہو میڈیکل بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے اور وہ خود بھی کافی عرصے بعد گھر میں آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم نے اتوار کے روز بھی ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ان کے ضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جنکی رپورٹس آگئی،جبکہ انجیوپلاسٹی کیلئے ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...