بلاول کا بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

   بلاول کا بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

  



کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز کردیا، بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میرعلی مدد جتک بھی موجود تھے،گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز کر دیا،انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے، بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا ساڑھے 4لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

بلاول پولیو مہم

مزید : صفحہ اول