ہسپتال میں علاج رکنے سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں 

    ہسپتال میں علاج رکنے سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں 

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک آن لائن)پی آئی سی پر وکلا کے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں، جو پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صورت حال کے جائزے کے لیے طلب کئے گئے پہلے اجلاس میں ہی پولیس کے اعلی حکام کی وزیر قانون کی جانب سے سرزنش کی گئی تھی، وہ اس بات پر برہم تے کہ پولیس نے دو گھنٹے تک وکلا کو روکنے کی کوئی حکمت عملی ہی نہیں بنائی اور نا ہی انہیں روکنے کی کوئی کوشش کی۔  محکمہ قانون پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی سفارشات کی روشنی میں پولیس کے متعلقہ اعلی حکام کی غفلت کی بھی الگ سے انکوائری کاامکان ہے۔  ادھرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 5 ویں روز بعد مریضوں کو خوار ہونا پڑا جبکہ آپریشن کے منتظر دل کے مریضوں کی جان کو سخت خطرات لاحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی سی میں ابھی تک مکمل طبی سہولتیں بحال نہ ہوسکیں۔ ان ڈور بدستور بند جبکہ اوپی ڈی اتوار کے روز حسب معمول بند ہوتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کل او پی ڈی اور ان ڈور سروسز کی بحالی کے لیے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحفظات دور کرنے میں مصروف ہے۔ ایمرجنسی میں آنے والے انتہائی سنجیدہ مریضوں کی انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت دی جا رہی ہے جبکہ آپریشن تھیٹر اور کیتھ لیب بند ہونے سے مریض آپریشن اور ضروری ٹیسٹوں سے محروم رہے جس سے انکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ وکلاء کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں ایسی صورتحال میں کام نہیں کر سکتے، حکومت آؤٹ ڈور میں رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرے۔

پولیس،مرتکب

لاہور(این این آئی) وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لیں، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگرمعاملات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تجاویز تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فراہم کر دی ہیں جنہیں اب وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایاجائے گا اور وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔

سفارشات

مزید : صفحہ اول