جیل جانے سے پہلے والد کو صرف بلڈ پریشر اورشوگر تھی، حسین نواز

جیل جانے سے پہلے والد کو صرف بلڈ پریشر اورشوگر تھی، حسین نواز

  



 لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز  نے کہا ہے کہ جیل جانے سے پہلے نواز شریف کو صرف بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری لاحق تھی بعد میں وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔اپنے والد کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کو جیل جانے سے پہلے صرف بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری لاحق تھی تاہم جیل جانے کے بعد وہ کئی اور بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔حسین نواز نے کہا کہ پلیٹیلیٹس مستحکم ہونے تک نوازشریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جانا مشکل ہوگا۔لندن میں موجود نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جارہا ہے، ابھی تک پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکا جانے سے قبل پلیٹیلیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

حسن نواز

مزید : صفحہ اول


loading...