لاڑکانہ میں بھٹو زندہ، غریب مرچکے، کرپشن کیوجہ سے پیپلز پارٹی کا نظریہ دفن ہو گیا: فردوس عاشق

لاڑکانہ میں بھٹو زندہ، غریب مرچکے، کرپشن کیوجہ سے پیپلز پارٹی کا نظریہ دفن ...

  



حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات  فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اقتدار سے محرومی کے درد کو عوام کا درد بناکر پیش کررہے ہیں۔ ایسے عناصر کو اقتدار سے باہر ہونے پر عوامی دردنظر آتا ہے۔ بھٹو کا نام لیکر سیاست کرنے والے عوامی مسائل سے آگاہ نہیں۔ سندھ میں اگر بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکا ہے۔وہ جناح پبلک ہال میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہی تھیں۔ جس میں ایم۔این۔اے شوکت علی بھٹی،پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی صدر مبشر عباس بھٹی کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کو زندہ رکھنے کا دعوی کرنے والے لاڑکانہ اور تھر میں جا کر عوام کی بے بسی دیکھیں۔ نابالغ سیاستدان کو اپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظر نہیں آتیں۔ سندہ کا وزیر اعلی اصل کٹھ پتلی ہے۔لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں،پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو دفن اور کرپشن کے نظریئے کو زندہ کیا۔۔ پیپلز پارٹی کرپشن کے نظریے کے  وجہ سے سندہ کے چند اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا۔پی پی پی کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کچراکنڈی بن چکا ہے۔ ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ایک خاندان بیماری کے نام پر باہر چلا گیا۔اور بیمار کے ساتھ سہولت کار بھی چلا گیا۔سہولت کار کا اسمبلی میں چیمبر منتظر ہے۔ شہباز شریف نے اپنے دور میں کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا۔۔ اربوں کھربوں کی کرپشن والے شہباز شریف کو ڈھیلے اور دمڑی کی بات مناسب نہیں۔ شہبا ز شریف اور انکا خاندان ملک آکر عدالتوں کا سامنا کرے۔ ہم کسان کی خوشحالی کے لئے قرضے دے رہے ہیں۔صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کی پالیسی بنائی جارہی ہے۔ بڑھتی مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔

فردوس عاشق

 اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

معاون خصوصی اطلاعات

مزید : صفحہ اول