لاہور میں موٹر سائیکل سوارپر  تشدد کرنے والاملزم گرفتار 

  لاہور میں موٹر سائیکل سوارپر  تشدد کرنے والاملزم گرفتار 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) کیولری میں موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنیوالے مسلح شخص کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، شہری پر مسلح شخص کے تشدد کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنیوالے شخص کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر کیولری کے علاقے میں مین روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کی بائیک جیپ سے ٹکرائی، جیپ سے پینٹ اور جیکٹ میں ملبوس شخص نے نیچے اتر کر پہلے موٹرسائیکل سوار کو برا بھلا کہا اور اچانک طیش میں آکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔جیپ سوار موٹرسائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا اپنی جیپ کے پاس لے گیا اور جیپ میں سے اسلحہ نکال کر تان لیا، موٹرسائیکل سوار اس شخص سے معافی مانگتا رہا لیکن جیپ سوار نے تشدد جاری رکھا، اس تمام تر واقعہ کو جیپ کی پچھلی جانب موجود کار میں سوار شخص نے موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور ایس پی کینٹ کو مسلح جیپ سوار کی گرفتاری کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ سوشل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیولری گرانڈ میں پیش آیاتھا اس لیے وہاں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں اور ایکسائز کے ریکارڈ سے جیپ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

تشدد

مزید : صفحہ اول