حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں گرفتاری خود دوں گا، احسن اقبال

    حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں گرفتاری خود دوں گا، احسن اقبال

  



نارووال(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی میں تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول