سندھ، وڈیروں کے علاقہ میں کرائم کنٹرول کرنیوالے 2پولیس افسر تبادلہ پر ڈٹ گئے 

 سندھ، وڈیروں کے علاقہ میں کرائم کنٹرول کرنیوالے 2پولیس افسر تبادلہ پر ڈٹ ...

  



کراچی(این این آئی)سندھ پولیس کے 2افسران صوبائی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ڈٹ گئے۔سندھ حکومت نے افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے 2 افسران خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں صوبائی، پبلک سیفٹی اور پولیس کے شکایتی کمیشن میں دائر کردی ہیں۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں ریاست کا نمائندہ ہوں، شکارپور میں مجرمان کے خلاف کارروائی پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچے میں زمینداروں، سیاست دانوں، مجرمان کا گٹھ جوڑ توڑنے کی کوشش کی۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق کچے میں آپریشن پر سندھ حکومت نے خدمات وفاق کے حوالے کردیں۔دوسری جانب خادم حسین رندنے کہاکہ میں سندھ پولیس میں ترقیوں کے ضابطے پرخصوصی کام کررہا ہوں، خدمات بغیر انکوائری، الزام یا تحقیقات کے وفاق کے حوالے کی گئیں۔خادم حسین رند نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو ہماری خدمات وفاق کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ سید کلیم امام نے افسران کو صوبہ بدر کرنے پر چیف سیکرٹری کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہاکہ خادم حسین رند پولیس کے اہم معاملات دیکھ رہے تھے، رضوان احمد شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف اہم کردار ادا کررہے تھے۔آئی جی سندھ نے خط میں کہا تھا کہ اچانک افسران کے غیرمتوقع تبادلے نے غیر یقینی صورت حال پیدا کی ہے۔

پولیس افسر 

مزید : علاقائی