جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑیگی: چودھر ی سرور

جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑیگی: چودھر ی سرور

  



لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت سازشوں سے بازنہیں آرہا مگر انشاء جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جا ئے گی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑ یگی‘جی ایس پی پلس کے معاملے پر یورپی پالیمنٹ کے نائب صدر‘چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی سمیت36یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کامیاب رہی ہیں‘دنیا دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قر بانیوں کو سراہا رہا ہے۔گور نر ہاؤس میں اپنے دورہ یورپ کے حوالے سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر نٹ اکاونٹ خسارہ کم ہو رہا ہے جو آئندہ چند ماہ میں 18ارب ڈالرز سے کم ہو کر 1سے ڈیڑھ ارب ڈالرز تک آجائیگا جو پاکستان کی معیشت میں بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے جی ایس پی پلس سٹیٹس ملا ہے ایسے ہی اب جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگاپاکستان اب تک جی ایس پلس کے ذریعے 15ارب ڈالرز سے زائد کا فائدہ حاصل کر چکا ہے اور اب جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع پاکستان کیلئے معاشی محاذ پر بہت بڑی کامیابی اور بزنس کیمونٹی کیلئے خوشخبری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور بہت سے یورپی اراکین پار لیمنٹ نے مجھے بتایا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر معاملات کو جوازبنا کر سازشیں کر رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یورپی اراکین پارلیمنٹ کے بھی شدید تحفظات ہیں۔ گورنر پنجاب نے بر طانیہ انتخابات میں 15پاکستانیو ں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے بر طانیہ کی تاریخ میں سب سے پہلا مسلم رکن پار لیمنٹ بنانے کے بعد جو خواب دیکھا وہ آج پورا ہورہا ہے۔اور آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانوی پار لیمنٹ میں موجود ہے جو کشمیر یوں کیساتھ ساتھ فلسطین کے عوام کی بھی آزادی کیلئے بھر پور آواز بلند کر تے ہیں۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...