سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا: اسد قیصر

سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا: اسد قیصر

  



اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ  16دسمبر کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں 132 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ان معصوم چھوٹے چھوٹے ہیروز نے ہمارے ی پیغام چھوڑ کر گئے ہیں کہ وہ دہشت گردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے لئے کھڑے ہوں۔سپیکر نے کہا کہ پانچ سال بعد بھی سانحہ اے پی ایس ناقابل برداشت درد کی موجودگی کوظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان خاندانوں پر فخر جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سپیکر نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کے ضیاع کو ایک بہت بڑا قومی نقصان قرار دینے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب پوری قوم دہشتگردی کہ خلاف متحد ہو گئی اور ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجہ میں آج ملک سے کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

 اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر


loading...