نیب کا نثار مورائی کے خلاف ایک  اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

  نیب کا نثار مورائی کے خلاف ایک  اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ کیاہے۔ذرائعکے مطابق نثار مورائی کیخلاف نیا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں پر دائر کیا جائے گا، نیب نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ نثارمورائی کی کراچی،حیدرآباد،لاہورمیں اربوں کی جائیداد موجود ہے جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اسی علاقے میں بنگلا موجود ہے جہاں ایان علی کا فلیٹ تھا۔ذرائع کے مطابق نثار مورائی کی زیر ملکیت لاہور کے بنگلے کی تصدیق کرالی گئی جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، علاوہ ازیں حیدرآباد کے پلاٹوں کی تصدیق  بھی متعلقہ حکام سے کرالی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق نثارمورائی کے حیدرآباد کے نجی بینک کی برانچ میں 4 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بینک کی برانچ میں بھی ایک کھاتہ موجود ہے۔یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ برس سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کیالزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
نیب فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -