کامونکی، ٹریفک کے المناک حادثے میں 3بہن بھائی جاں بحق، والدین شدید زخمی

    کامونکی، ٹریفک کے المناک حادثے میں 3بہن بھائی جاں بحق، والدین شدید زخمی

  



کامونکی (آئی این پی)کامونکی میں المناک حادثہ ٹرک نے تین بچوں کو کچل ڈالا، تینوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق، ماں باپ شدید زخمی، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ المناک حادثہ اتوار کو کامونکی کے تھانہ سمن آباد کی حدود میں پیش آیا جب  30 سالہ علی رضا موٹر سائیکل پراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ بیوی شائستہ کا عبایا موٹر سائیکل میں پھنس گیا جس کی وجہ سے پانچوں موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے۔ تینوں بچوں کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے کچل ڈالا۔ 6 سالہ اریبہ، 4 سالہ صائم، 7 سال کی ایمان فاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ بدقسمت بچوں کا والد علی رضا اور ماں شائستہ حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد سمن آباد پولیس نے معمول کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

جاں بحق

مزید : صفحہ آخر


loading...