او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں رواں ہفتے دس میچز کھیلے جائیں گے

  او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں رواں ہفتے دس میچز کھیلے ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں رواں ہفتے دس میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کمیٹی نے چیئرمین ملک سجاد اکبر کی منظورری سے آج(پیر 16دسمبر) سے 21 دسمبر تک  کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آج وحدت ایگلٹس گراونڈپر خان سپورٹس اور والٹن جم خانہ میں مقابلہ ہوگا اس میچ میں رانا سہیل منظوراور لیاقت علی امپائرز جبکہ میاں ندیم  اسکورر ہوں گے،،منگل 17 دسمبرکو ٹاون شپ وائٹس کرکٹ گراونڈ پرقذافی کلب بمقابلہ مغل پورہ وائٹس اس میچ میں قیصرخان اور محمد وقاص امپائرز جبکہ ریاض بنڈل اسکورر ہوں گے،منگل کے روز ہی کرول گھاٹی گراونڈ پر اپالو سپورٹس اور ایم پی جم خانہ میں مقابلہ ہوگا۔

 اس میچ میں شاہد اکرم،اصغر شیرازامپائرز جبکہ  شیربازاسکورر ہوں گے۔ 18 دسمبر بدھ کو ریس کورس گراونڈ پر ٹاون شپ کراون اور غالب سپورٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اس میچ میں یاسر جنید اورعابد حسین امپائر اور وارث بشیراسکورر ہوں گے،19 دسمبر جمعرات کو  پنڈی جم خانہ گراونڈ ماڈل ٹاون پرمغل پورہ گرینز اور شاہ کمال کلب میں مقابلہ ہوگا اس میچ میں فرقان بٹ، طارق سلیمان  امپائر اور سجاد احمد اسکورر ہوں گے۔اسی روزی جلو اسٹیڈیم میں کشمیر کراون اور فاران سپورٹس کلب کا مقابلہ ہوگا اس میچ میں فرحان اشرف،جمیل احمدامپائرز اور شیر بازاسکورر ہوں گے۔ جمعہ 20 دسمبرکو  ایل سی سی اے گراونڈپر خضری کلب بمقابلہ ٹاون شپ وائٹس  آمنے سامنے ہوں گی اس میچ میں سیف اللہ، حسن محمود اور ساجدعثمان اسکورر ہوں گے،اسی روز وحدت ایگلٹس گراونڈ پرظریف میموریل اور  گلبرگ ایگلٹس  آمنے سامنے ہوں گی اس میچ میں رفعت ظہیر، شاہد دیوان امپائر جبکہ اکیان خان اسکورر ہوں گے۔ہفتہ 21 دسمبرکو  پنڈی جم خانہ گراونڈ ماڈل ٹاون پر پنڈی جم خانہ اورمغل پورہ الیون میں مقابلہ ہوگا۔ اس میچ میں خرم صدیق اور شاہد اکرم امپائرز جبکہ میاں ندیم اسکورر ہوں گے۔اسی روز باغ جناح گراونڈ پرلاہور جم خانہ اور غازی آباد جم خانہ میں مقابلہ ہوگا اس میچ میں اصغر شیراز اور رفعت ظہیر امپائرز جبکہ وارث بشیراسکورر ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی