انڈر 16کرکٹ،سنٹرل نے ناردرن پنجاب کو شکست دیدی
فیصل آباد (این این آئی)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تیس تیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا،ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے اوپنر آذان اویس نے 30 رنزبنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسری جانب پی سی بی پیپسی قومی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بے نتیجہ قرار دے دیا گیا۔ بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز ممکن نہ ہوسکا۔