متعدد بار فلم میں کام کی پیشکش ہوئی،تجربہ دوبارہ نہیں دہرایا‘سجادعلی

متعدد بار فلم میں کام کی پیشکش ہوئی،تجربہ دوبارہ نہیں دہرایا‘سجادعلی

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکارسجاد علی نے کہا کہ مجھے متعدد بارفلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں ایک تجربے کو بار بار نہیں دہرانا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں گلوکاری کے شعبے میں ہی مطمئن ہوں اور یہ میرا جنون بھی ہے۔ سجادعلی نے کہا ہے کہ ایک فلم کی ڈائریکشن اور اداکاری کرنے کے بعد اندازہ ہو گیا تھا کہ میں اس فیلڈ میں نہیں چل سکتا اور مجھے صرف گلوکاری پرہی توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔ایک انٹر ویو مین سجاد علی نے کہا کہ 18سال قبل ایک اور لو سٹوری کے نام سے فلم بنائی تھی جس میں گانے گانے کے ساتھ فلم کی ڈائریکشن بھی دی اوراس فلم میں خودبھی کام کیا تھا لیکن مجھے جلد یہ احساس ہوگیا ہے یہ میری فیلڈ نہیں ہے او رمجھے اپنی تمام تر توجہ گلوکاری پر ہی مرکوز رکھنی چاہیے۔

مزید : کلچر