ہدایتکار ذوالفقار شیخ کی پہلی پاکستانی فلم ”سچ“20 دسمبر کو ریلیز ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ٹیلی وژن انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ذوالفقار شیخ کی پہلی پاکستانی فلم ”سچ“ 20دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے کے لئے تیار ہے اور اسی سلسلے فلم کی کاسٹ پاکستان بھر میں اس فلم کی پروموشنز میں مصروف نظر آرہے ہیں۔علیزے پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ”سچ“ کے اب تک چار گانے ریلیز کئے جا چکے ہیں جسے ناظرین کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ ’سچ‘ کا میوزک انتہائی محسورکن ہے جو معروف میوزک `ڈائریکٹر سیماب سین کا تخلیق کردہ ہے۔ حال ہی میں فلم کی کاسٹ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے مختلف ٹیلی وژن پروگراموں میں شرکت کر کے فلم کی تشہیر کی۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر جناب چوہدری محمد سرور نے فلم کی کاسٹ‘ ڈائریکٹرذوالفقار شیخ اور پروڈیوسر تسمینہ شیخ کے اعزاز میں پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا۔