سٹیج اداکارہ و پرفارمر زارا خان کی ”محبت کے مارے“ میں شاندار پرفارمنس

  سٹیج اداکارہ و پرفارمر زارا خان کی ”محبت کے مارے“ میں شاندار پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و پرفارمر زارا خان ”محبت کے مارے“ کو لے کر شالیمار تھیٹر پہنچ گئیں،پہلے روز ہی شائقین کے دل و دماغ پر چھاگئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکار زاراخان گذشتہ روز شالیمار تھیٹر میں شروع ہونیو الے سٹیج ڈرامے ”محبت کے مارے“ میں پرفارم کررہی ہیں جس کے مصنف ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ زارا خان نے بتایاکہ گذشتہ روز شروع ہونیوالے ڈرامے میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر شائقین نے ان کو بیحد پذیرائی بخشی جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ ہے آجکل اسٹیج ڈرامے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور ان ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں میں سخت مقابلہ چل رہاہوتا ہے۔

اس لیئے میں نے اس کے لیئے خاص تیاری کی ہوئی تھی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں کیونکہ میں شائقین کی توجہ کھینچنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔زارا خان نے مذید کہاکہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتی رہیں گی۔

مزید : کلچر


loading...