اشعر اصغرکی ڈرامہ سیریز”حقیقت‘‘کا کھیل ”کلنک“ نشر

اشعر اصغرکی ڈرامہ سیریز”حقیقت‘‘کا کھیل ”کلنک“ نشر

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریز’حقیقت‘ کی تیسری قسط گزشتہ رات نشر کی گئی جس میں اس بار ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر کا کھیل”کلنک“ پیش کیا جائے گا۔یہ ڈرامہ عبداللہ بادینی اور حبیب جان نے پروڈیوس کیا ہے جس کے رائٹر زاہد اشفاق ذکی،ڈی او پی عمران علی صدیقی،ہیڈ آف پروڈکشن مجاہد علی اصغر جبکہ کاسٹ میں حسن نیازی،غنا علی،عظیم سجاد اور حریم سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔وائیڈ اینگل کی پروڈکشن ’حقیقت‘ نہایت تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جس کی بنیادی وجہ وہ کہانیاں ہیں جو عام طور پر ٹی وی پر پیش نہیں کی جاتیں کیونکہ معاشرہ ایسے تلخ حقائق برداشت نہیں کرتا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اشعر اصغر کا بنایا گیا ڈرامہ پیش کیا گیا تھا جسے بہت زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

مزید : کلچر


loading...