معروف شاعر و نغمہ نگار قتیل شفائی کا100 واں یوم پیدائش 24دسمبر کو منایا جائے گا

معروف شاعر و نغمہ نگار قتیل شفائی کا100 واں یوم پیدائش 24دسمبر کو منایا جائے گا

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف شاعر و نغمہ نگارقتیل شفائی کا100واں یوم پیدائش 24دسمبر کو منایا جائے گا۔ملک بھر کے ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں قتیل شفائی کو خراج عقدت پیش کیا جائے گا قتیل شفائی 24دسمبر 1919ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے استاد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا۔قتیل شفائی نے صرف 13برس کی عمر میں شعر کہنا شروع کر دیے تھے اور ان کا پہلا مجموعہ کلام ہریالی 1942میں شائع ہوا تھا۔قتیل شفائی کے تحریر کردہ گیت اور نغمات کو پاکستان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم تیری یاد میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تعداد میں مقبول ہونے والے گیت انہی کی نوک قلم سے نکلے۔ انہوں نے اپنے دور کے تمام چھوٹے بڑے موسیقاروں کی موسیقی میں نغمات تحریر کئے۔شاعر قتیل شائی نے فلم نائلہ، نوکر، انتظار اور عشق لیلیٰ جیسی شہرہ آفاق فلموں کے گیت لکھے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں آج بھی گونجتے ہیں۔قتیل شفائی نے 201 فلموں میں 900 سے زائد گیت تحریر کئے۔

مزید : کلچر