حنا ملک کا نئے سال کا خصوصی گیت”گل سن ڈی جے وے“مکمل

حنا ملک کا نئے سال کا خصوصی گیت”گل سن ڈی جے وے“مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیر کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ حنا ملک کا نئے سال کا خصوصی گیت”گل سن ڈی جے والے“ مکمل کرلیا گیا،نئے سال کی آمد پر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی گیت کی ویڈیو مکمل کر لی گئی ہے جس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر سمی ملک ہیں اس گانے کا میوزک امجد علی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری حنا ملک نے خود لکھی ہے۔ حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا ان کے پرستاروں کے لیئے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا کیونکہ یہ گانا ڈانس والا گانا ہے جسے سنتے ہی ہر کوئی جھومنے پر مجبور ہوجائیگا۔ایک سوال کے جواب میں حنا ملک نے کہاکہ اس گانے کا میوزک شاعری کے حساب سے بہت اعلیٰ بنایا گیا ہے

جو سننے والوں کی سمع خراشی نہیں کرے گا بلکہ وہ اس کو سن کر کافی محظوظ ہوں گے۔حنا ملک نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پہلے ہٹ گانوں کی طرح یہ گانا بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا اور ان کے پرستارسال کے اس خوبصورت تحفے کو پاکر خوشی سے نہال ہو

جائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...