ابرارالحق کے بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس کی سماعت آج ہو گی 

ابرارالحق کے بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس کی سماعت آج ہو گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت آج (سوموار کو) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ ہائی کورٹ کی کازلسٹ کے مطابق عدلیہ مخالف پروگرام کرنے سے متعلق نجی ٹی وی اینکرز کے خلاف کیس‘ الیکشن کمیشن کے 2 ممبرز کی تعیناتی‘ فریال تالپور اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کل 17 دسمبر کو ہو گی جبکہ ابرار الحق کی بطور چیئرمین تعیناتی ہلال احمر کی سماعت (آج)16 دسمبر بروز سوموار ہو گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -