جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ ڈویلپرز کے انتخابات 18دسمبر کو ہونگے 

      جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ ڈویلپرز کے انتخابات 18دسمبر کو ہونگے 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جوہرٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ ڈویلپرز اایسوسی ایشن کے 2020.21ء کے لیے انتخابات 18 دسمبرکو ہوں گے،فاؤنڈر گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع،آج دونوں گروپ انتخابی مہم کے آخری روز بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے،ممبران کے لیے کھابوں کا انتظام،فاؤنڈر گروپ کا انتخابی نشان پاکستانی جھنڈا جبکہ الخدمت گروپ انتخابی نشان پھول کے ساتھ میدان میں ہیں،فاؤنڈر گروپ کی طرف سے صدارت کے لیے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس چودھری شفقت بندیشہ،سیکرٹری جنرل کے لیے احسان الرحمن چودھری،چیئرمین ضیاء اللہ بسرا،سرپرست اعلیٰ احسان اشرف چٹھہ،وائس چیئرمین مزمل حسین،سینئر نائب صدر محمد منیر بٹ،نائب صدر1میاں محمد یوسف،نائب صدر ٹو ساجد حسین،ایڈیشنل سیکرٹری محمد نعیم خان وٹو،انفارمیشن سیکرٹری امجد تبسم سکھیرا،جوائنٹ سیکرٹری بدر منیر احمد،فنانس سیکرٹری کے امیدوار مظہر عباس شاہ حصہ لے رہے ہیں جبکہ الخدمت گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار غلام مصطفی،سیکرٹری جنرل میاں ماجد اسلام،چیئرمین محمد اکبر چودھری،وائس چیئرمین ملک ارشد کھوکھر،سینئر نائب صدر میاں عبد الحمید،انفارمیشن سیکرٹری عثمان ملک،فنانس سیکرٹری حافظ عثمان سلیم،نائب صدر 1ملک عرفان،نائب صدر ٹو محمد سلیم راجہ،جوائنٹ سیکرٹری میاں اسلم،ایڈیشنل سیکرٹری کے امیدوار میاں ابو بکر حصہ لے رہے ہیں۔ 

جوہرٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ ڈویلپرز

مزید : صفحہ آخر