فاؤنڈر گروپ کی فتح کیلئے ممبران گھروں سے نکلیں، احسان الرحمن چودھری

فاؤنڈر گروپ کی فتح کیلئے ممبران گھروں سے نکلیں، احسان الرحمن چودھری

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)18دسمبر کو فاؤنڈر گروپ کی فتح کے لیے ممبران گھروں سے نکلیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فاؤنڈر گروپ کی خدمات تاریخ ساز ہیں،میرٹ پر ووٹ مانگ رہے ہیں،18دسمبر انتخابی نشان جھنڈاکی کامیابی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے 18دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار احسان الرحمن چودھری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف رئیلٹرز کی بنیاد رکھنے سمیت پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے ملک گیر تحریک چلانے میں شفقت بندیشہ اور ان کی ٹیم کا بڑا کردار ہے،ہم کامیاب ہو کر پراپرٹی پر لگائے گئے ٹیکسز ختم کرائیں گے۔

 احسان الرحمن چودھری

مزید : صفحہ آخر


loading...