ملک اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا، یاسمین راشد
اوکاڑہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے عوام خود نمٹ لیں گے مہنگائی اور بیروزگاری کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے آنیوالا کل بھی تحریک انصاف کا ہے بھڑکوں کی سیاست کو عوام پسند نہیں کرتے عوام ملک میں خوشحالی چاہتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اندھیروں کو اجالوں میں بدل کر وطن عزیز کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری سلیم صادق صدر میونسپل کارپوریشن سٹی ڈسٹر کٹ تحریک انصاف اوکاڑہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کے تمام عزائم خاک میں ملا دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے تحریک انصاف پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہیں عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز مسائل سے نکل کر جلد ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
یاسمین راشد