اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، دو ہفتوں تک 20 کیمرے حاصل کر لیے جائیں گے اور ایک کیمرے کی قیمت تقریبا 100 ڈالر ہو گی،۔ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے یونیفارم پر لگائے جائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور کیمروں سے ناکوں پر پولیس اور شہریوں کے درمیان گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جدید کیمرے تھانوں میں موجود عملے کے یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔

ویڈیو کیمرے

مزید : صفحہ آخر


loading...