ہر کارکن پارٹی کا سرمایہ، ہمارے دور میں ریکارڈ کام ہوئے، پرویز الٰہی 

ہر کارکن پارٹی کا سرمایہ، ہمارے دور میں ریکارڈ کام ہوئے، پرویز الٰہی 

  



 لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سلیم بریار نے چودھری پرویزالٰہی کو جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن ہمارا سرمایہ ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ سلیم بریار نے کہا کہ آج بھی عوام آپ کے دور کے کاموں کو یاد کر رہے ہیں اور آپ کے بطور اتحادی ملک کو معاشی و سیاسی مسائل سے باہر نکالنے کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔

پرویز الٰہی 

مزید : صفحہ آخر


loading...