ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ایڈمرل ظفرمحمود

  ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ایڈمرل ظفرمحمود

  



حیدرآباد(آن لائن) کیڈٹ کالج پٹارو میں 58 واں یوم والدین شایانِ شان طریقے سے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباس تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے پریڈ، پی ٹی اور جسمانی صلاحیتوں کے مظاہرے کے علاوہ گھڑ سواری بھی کی۔ تقریب سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباس نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت اپنے ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہے، آج کے نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ ہم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی تاریخ بڑی وسیع ہے، اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے مسلمانوں پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے زور دیا، اسلام امن و محبت کا پیغام دیتا ہے، ہمیں متحد ہوکر اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بعد میں ایڈمرل ظفرمحمود عباس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اور کالج میں لائے گئے مختلف اسٹالوں کے دورے بھی کئے۔

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر