خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کی بھرپور اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے معیشت اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تاجر خواتین کے مسائل جاننا چاہتی ہیں تاکہ انکی ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے یہ بات اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں دو روزہ نمائش کے دوسرے سیشن کے افتتاح کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو قدمی دہارے میں لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اسکی نصف آباد تعلیم اورترقی کے مواقع سے محروم ہو۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور صنفی مساوات کے لئے قابل قدر اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ حکومت کے پاس بہت سے عمارتیں خالی پڑی ہیں اور وہ کوشش کریں گی کہ اس میں سے کچھ جگہ ویمن چیمبر کو دے دی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں خواتین کی اسدتعداد بڑھانے اور انہیں با اختیار بنانے کا کام کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالوں کا دورہ بھی کیا جبکہ ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل اور صدر فریدہ راشد نے انہیں نمائش کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر