مانسہرہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 2زخمی، 3ملزم گرفتار

مانسہرہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 2زخمی، 3ملزم گرفتار

  



مانسہرہ(این این آئی)خیبر پختون خوا کے علاقے کولئی پالس میں فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے کوہستان کولئی پالس میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، دو خواتین شدید زخمی ہو گئی تھیں، تاہم مقامی ہسپتال میں دوران علاج ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئیں۔مانسہرہ میں فائرنگ اور قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقے مہرین میں پیش آیا تھا، پولیس نے قتل کی واردات میں نامزد 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ڈی ایس پی پالس حبیب الرحمان خان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پستول اور 7 ایم ایم رائفل برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں موڈو، اس کا بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں، موڈو نے بٹ گرام کے رہائشی شخص کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے دو پڑوسیوں سمیت اپنے ایک بھتیجے کو قتل کیا، زخمی عورتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ملزم موڈو کی بیویاں ہیں، جن میں سے ایک دوران علاج جاں بحق ہو گئی۔کولئی پالس کی پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ مرکزی ملزم موڈو کا ذہنی توازن درست نہیں۔

چار ہلاک

مزید : صفحہ آخر