وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب صوبہ کے وعدے سے بھاگنے نہیں دینگے، اویس لغاری

وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب صوبہ کے وعدے سے بھاگنے نہیں دینگے، اویس لغاری

  



لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے سے فرار نہیں ہونے دیں گے،جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز حکومتی وزراکی شاہ خرچیوں پر اڑائے جا رہے ہیں، جنوبی پنجاب محاذکے نام سے پریشرگروپ بنانے والوں کو سمجھ آچکی ہوگی،مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے مکمل حق میں ہے،ہم عمران نیازی کی طرح ضدی اور ڈھیٹ نہیں ہیں ہم ملکی معاملات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کا آئینی ترمیمی بل جمع کرایا،حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کے بل پر کوئی کام نہیں کررہی،حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے وعدے سے فرار ہونے کی کوشش کررہی ہے،مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے مکمل حق میں ہے،ہم عمران نیازی کی طرح ضدی اور ڈھیٹ نہیں ہیں ہم ملکی معاملات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام سے رائے طلب کرلے وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں اویس لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کے فیصلے پر چلنے کیلئے تیار ہے،حکومت کی بدنیتی آج پورے جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے عیا ں ہو چکی ہے،مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دے گی۔

اویس لغاری

مزید : صفحہ آخر