تلونڈی،پی آئی سی کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہارگیا

تلونڈی،پی آئی سی کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہارگیا

  



تلونڈی (نامہ نگار)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقامی گاؤں میں سپردِ خاک لواحقین غم سے نڈھال۔پچھلے دنوں پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے نرمل کے کا رہائشی غلام رسول جو کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھا 11دسمبر کے سانحہ میں اسے ہسپتال چھوڑنا پڑا جو اگلے ہی روز دم توڑ گیا لواحقین شاہد و دیگرکا کہنا ہے کہ غلام رسول بتدریج صحتیاب ہو رہا تھا وکلاء اور ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی میں اسکی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہو گیا وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مریض جاں بحق

مزید : صفحہ آخر