کراچی، یادگار شہداء مسمار کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد نکلا

کراچی، یادگار شہداء مسمار کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد نکلا

  



کراچی(آن لائن) شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔ذرائع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے کا ماسٹر مائند ہے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔یاد رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔واقعے کے بعد عزیز آباد یادگار شہدا پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ایم کیو ایم ملزم

مزید : صفحہ آخر


loading...