پاکستان میڈیکل کمیشن نے  معطل ملازمین کی دوبارہ بحالی  کیلئے قانونی رائے طلب کرلی 

پاکستان میڈیکل کمیشن نے  معطل ملازمین کی دوبارہ بحالی  کیلئے قانونی رائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میڈیکل کمیشن نے معطل ملازمین کی دوبارہ بحالی کیلئے قانونی رائے متعلقہ حکام سے طلب کرلی ہے۔یہ رائے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں طلب کی گئی ہے۔کمیشن کے حکام نے اٹارنی جنرل اور وزارت صحت سے طلب کی گئی ہے تاہم جو ملازمین کو عدالت کے فیصلہ کے بعد بھی ملازمتوں پر بحال نہیں کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے درجنوں ملازمین کو نکال دیا تھا تاہم بلوچستان ہائیکورٹ نے آرڈیننس معطل کرکے ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کردیا تاہم حکومت کے تاحال بحالی کا حکم نہیں کیا اور عدالتی فیصلہ پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان سے قانونی رائے طلب کرلی ہے۔بحال ہونے والے ملازمین بھی ادارہ کے باہر جمع ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ملازمین کو چھ ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔
رائے طلب

مزید :

صفحہ آخر -