مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پھراضافہ،شہریوں میں تشویش

 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پھراضافہ،شہریوں میں تشویش

  



 کوہاٹ(این این آئی) پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھراضافہ کردیا۔ نئے کرایوں کا اطلاق15 دسمبر2019سے کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی کوہاٹ ایکسپریس کے کرایے میں بھی تقریباً15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق 15 دسمبر2019 سے کوہاٹ سے راولپنڈی تک کرایہ200 روپے سے بڑھا کر 230 روپے کردیا گیا جبکہ کوہاٹ سے فتح جنگ کا کرایہ بھی بڑھاکر نیا کرایہ 160 روپے کردیا گیا۔ اسی طرح کوہاٹ اور راولپنڈی کے مابین واقع مختلف سٹیشنوں بشمول جنڈ‘ بسال‘ ترنول اور گولڑہ شریف تک کرایہ میں بھی خاصا اضافہ کردیا گیا جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ چھ ماہ قبل کوہاٹ سے راولپنڈی تک 160 روپے کرایہ مقررتھا جو بعدازاں 200 روپے کردیا گیا اور اب 230 روپے کردیا گیا۔

ٹرین کرایہ

مزید : صفحہ آخر