الیکشن کمیشن تقرری معاملہ پر اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

    الیکشن کمیشن تقرری معاملہ پر اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں: ...

  



نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے اسمبلی کا اختیار عدالتو ں میں جائے بلکہ ہم اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔نوشہرہ کے علاقے وزیر آباد میں سوئی گیس افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطا ب کے بعد نجی ٹی دی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے بتایا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن سمیت اہم قا نو ن سازی سے متعلق اپوزیشن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے ہم اپنا اختیار خود استعما ل کرنا چاہتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ معلوم نہیں مولانا کے پاس کونسی دوائی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس مہینے حکو مت ختم ہوجائے گی، یہ ناممکن بات ہے کہ کوئی بھی آکر حکومت گرادے۔پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ دنوں میں پتہ لگ جائے گا کہ ان کے اپنے ہی ممبران ان سے جان چھڑا رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ ماہ سے لے کر ڈیڈ لاک اب تک برقرار ہے۔

پرویز خٹک 

مزید : صفحہ آخر