جسٹس فائز عیسٰی کیس‘ سپریم کورٹ کا 10 رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا 

جسٹس فائز عیسٰی کیس‘ سپریم کورٹ کا 10 رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا 

  



اسلام آباد(آن لائن) ایک ہفتے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے 10 رکنی لارجر بنچ آج (سوموار) سے سماعت شروع کرے گا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارنر بنچ نے 5 دسمبر کو سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔ بنچ کے ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی تھی آج (پیر) سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے وکیل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

ش

مزید : صفحہ آخر