وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا گجرات میں ریٹائرڈ فوجی کے گھر پر فائرنگ،شہری پر تشددکے واقعہ کا نوٹس

  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا گجرات میں ریٹائرڈ فوجی کے گھر پر فائرنگ،شہری پر ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں ریٹائرڈ فوجی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورفائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانو ن کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-وزیر اعلی کے نوٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-پولیس حکام نے متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ کیا اورانصاف کی یقین دہانی کرائی- سردار عثمان بزدارنے مسلح شخص کا شہری پر تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں -

نوٹس

مزید : صفحہ آخر