بینظیر بھٹو برسی کی تقریب کی تیاریاں جاری،کارکنوں کوشرکت کی دعوت

    بینظیر بھٹو برسی کی تقریب کی تیاریاں جاری،کارکنوں کوشرکت کی دعوت

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کی تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں‘ تمام صوبائی رہنما اپنے اپنے صوبے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی اور لوکل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں تھی جو اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں، پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد اب بینظر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب لیاقت باغ میں منعقد کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظر بھٹو شہید کی برسی کے تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دی تھی‘ میں سید یوسف رضا گیلانی،نیئر بخاری،راجہ پرویز اشرف،سید قائم علی شاہ،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر،چوہدری یاسین،سید مہدی شاہ،نجم دین خان اور سینیٹر صابر بلوچ شامل تھے،یہ کمیٹی 27دسمبر کو محترمہ بینظر بھٹو شہید کے یوم شہادت واقعہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونیوالی تقریب کے حوالے سے پورے ملک سے تعلق رکھنیوالے پارٹی عہدیدار،کارکن اور ہمدردوں کو شرکت کی دعوت دے گی اور تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لے گی،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سٹی دفتر کو کیمپ آفس بنا لیا ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر بینظر بھٹو کی برسی کے جلسے کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی تقریب کے اس جلسے کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پہلے یوم تاسیس کے حوالے سے جلسہ مظفر آباد آزاد کشمیر میں کیا اور اب شہید بینطر بھٹو کی برسی کی تقریب کا جلسہ ان کے جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں 27دسمبر کومنعقد ہو گا۔

برسی تقریب

مزید : صفحہ آخر


loading...