ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق

ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق

  



ایبٹ آباد،کوئٹہ (این این آئی)خیبر پختون خوا کے علاقے ہزارہ کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میاں، بیوی اور بیٹا ہیں، جن کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے رجوعیہ میں پیش آیا جہاں شدید سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس کا ہیٹر رکھا گیا تھا۔دریں اثناں کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں مسلم ٹاؤن کے رہائشی احمد خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا،دھماکے سے آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تین ہلاک

مزید : صفحہ آخر


loading...