26دسمبرکو 20سال بعد سورج چاند کے پیچھے چھپے گا

26دسمبرکو 20سال بعد سورج چاند کے پیچھے چھپے گا

  



فیصل آباد (آئی این پی) 26دسمبر019کو 20 سال بعد سورج چاند کے پیچھے چھپے گا آخری بار 11 اگست 1999کو ایسا ہوا تھا سورج گرہن صبح7:34پر شروع ہو گا 8:46پر زیادہ گرہن ہوگا 10:10منٹ تک رہے گا سورج گرہن جنوبی پا کستان کے سا حلی علاقوں کراچی گوادر میں زیادہ اور ملک بھر میں جزوی طور پر دیکھا جا ئے گا تفصیل کے مطا بق 20سال بعد 26دسمبر کو مکمل سورج گرہن ہوگاسورج کا چاند کے پیچھے چھپنے کا یہ عمل 20سال پہلے 11اگست1999کو عمل میں آیا تھا 80فیصد سورج گرہن ہونے کی وجہ سے دن کا کچھ حصہ رات مین تبدیل ہو جا ئے گا اور درجہ حرارت مزید کم ہو گا سورج گرہن کو فلٹر والے چشمے سے ہی دیکھا جا سکے گا ڈائریکٹ دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لیے اندھا ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطا بق حاملہ خواتین کے لیے گرہن کے دوران سورج کی ریڈی ایشن خطرناک ہو سکتی ہے گرہن کے وقت سورج کی خطرناک ریڈی ایشن بچوں اور بھوڑوں سمیت انتہا ئی کم قوت مدا فت و الے افراد کے لیے بھی خطرناک ثا بت ہو سکتی ہے۔

سورج چاند

مزید : صفحہ آخر