پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صحافیوں کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیلئے ملکر  کام کرنیکا عزم

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صحافیوں کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیلئے ملکر  کام ...

  



چھنگ دو(آئی این پی)چین کے شہر چھنگ دو میں میڈیا کوآپریشن فورم کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صحافیوں نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعاد ہ کیا ہے۔اتوار کو منعقدہ میڈیا کوآپریشن فورم میں میڈیا گروپس کے 100 سے زیادہ نمائندوں نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو فروغ دینے کے عزم کا اعاد ہ کیا۔اس فورم کا اہتمام چین کے بڑے میڈیا گروپ، پیپلز ڈیلی نے کیا تھا۔ اپنی اہم نوٹ تقریروں میں نمائندوں نے مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان میں زیادہ سے زیادہ باہمی رابطوں اور خبروں کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا خیال تھا کہ میڈیاکمیونیکیشن ایشیائی ممالک کے امن اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کا معاشی عروج مشترکہ ترقی اور پوری انسانیت کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے  اچھے مواقع فراہم کرتا ہے۔اس فورم میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے شرکا کو بی آر آئی کے تصور کو آگے بڑھانے اور اس میگا عالمی رابطے کے منصوبے کے خلاف کچھ مغربی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے بارے میں اپنے مثبت اور تعمیری کردار سے آگاہ کیا۔

عزم

مزید : علاقائی