ڈھاکہ،ایک اور فیکٹری میں آتشزدگی 10 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

ڈھاکہ،ایک اور فیکٹری میں آتشزدگی 10 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

  



ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں واقع ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے مضافات میں غازی پور میں پنکھے بنانے والی فیکٹری میں گزشتہ شام اچانک آگ بھرک اٹھی،جس نے آناً فاناً پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،واقعہ میں ابتک دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی کنفرم تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور جھلس کر زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ فیکٹری چھوٹی اور مختصر رقبے پر قائم تھی۔اس سے قبل 12 دسمبر کو ہی ڈھاکا کے باہر پلاسٹک کی غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے سے کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے صنعتی علاقے میں فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں خاص کر سردیوں کے دوران خشک موسم کے رات زیادہ واقعات پیش آتے ہیں جبکہ فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کی بھی نامکمل ہوتے ہیں۔یہ ایک ہفتے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہے۔

فیکٹری آگ

مزید : علاقائی


loading...