پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب

 پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب

  



اسلام آباد(آئی این پی)ماحولیات سے متعلق پاکستانی  کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف،پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپین میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا اور پھر پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کی  پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سمیت 6 اہم ترین کمیٹیوں کا ممبر ہوگا۔ اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد عالمی ماحولیات سے متعلق معاملات اور فیصلہ سازی میں پاکستان کا کرداراہمیت کا حامل  ہوگا۔

 نائب صدرمنتخب

مزید : علاقائی


loading...