بھارت پاکستان سے آزادکشمیر  کبھی نہیں چھین سکتا، معروف رضا

     بھارت پاکستان سے آزادکشمیر  کبھی نہیں چھین سکتا، معروف رضا

  



چندی گڑھ،(آئی این پی) بھارت کے دفاعی امور کے ماہر معروف رضا نے کہاکہ بھارت کبھی پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا، ہمارا آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس لینے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ چندی گڑھ میں منعقدہ ملٹری لٹریچر فیسٹول کے ایک سیشن میں معروف رضا نے اپنی کتاب ''کشمیر ان ٹولڈ سٹوری، ڈی کلاسیفائیڈ“پرریٹائرڈ میجر جنرل جگت بیر سنگھ، ہندوستان ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رمیش ونایک اورریٹائرڈ بریگیڈئر پردیپ شرما سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مباحثے کا موضوع پاکستان اورچین جیسے بیرونی اورکشمیر میں عوامی احتجاج جیسے اندرونی عوامل اور جموں وکشمیر کا مستقبل تھا۔انہوں نے کہاکہ اگربھارتی حکومت کشمیرکے اندر مسئلہ حل کرے گی توکشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

معروف رضا

مزید : علاقائی