دنیا بھر کی جیلوں میں 10289پاکستانی قید، سب سے زیادہ 3141سعودی عرب

  دنیا بھر کی جیلوں میں 10289پاکستانی قید، سب سے زیادہ 3141سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)دنیابھر میں 10289 پاکستانی تاحال جیلو ں میں قید ہیں،سب سے زیادہ 3141 پاکستانی سعودی عرب،2025 متحدہ عرب امارات، 510 اومان‘ 57 بھارت، 61 یونان، 258چین، 300انگلینڈ اور 109 پاکستانی امریکہ کی جیلوں میں مقید ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا میں 250،آسٹریا میں 30،سلواکیہ میں 2، آزربائیجان10،جارجیا1، بحرین،بنگلہ دیش 37‘ بیلا روس 2،بلغاریہ 11،چین 258، ہانگ کانگ 86،کینیڈا 14،  ڈنمارک 25،کویت 12، فرانس 47، جرمنی 11، ہنگری 14،انڈونیشیا 8، ایران 134، عراق 91،اٹلی 278، جاپان7،جورڈن اور آئرلینڈ میں 2,2، جنوبی کوریا 6، کینیا7، کرغزستان 8، سائپرس 7، ملائشیا 308، مالدیپ 15، نیپال اور ہالینڈ میں 19،19، ناروے 18، فلپائن 10،قطر 31،پرتگال 9،رومانیہ میں ایک‘ روس 17، سربیا میں 8، سنگاپور 3،جنوبی افریقہ 28،سپین 160،سری لنکا 108، سویڈن 6، فن لینڈ 2،تاجکستان 5،تھائی لینڈ 56‘ تنزانیہ 20، ترکی 285،انگلینڈ 300، امریکہ 109، یوکرائن میں 3 پاکستانی مختلف جرائم اور ایمیگریشن مسائل کے باعث جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ موجود حکومت کے پہلے سال 4637پاکستانیوں کو دنیا بھر کی جیلوں سے رہا کروایا گیا جس میں سب سے زیادہ 1873پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات،1594پاکستانیوں کو سعودی عرب کی جیلوں سے رہا کروایا گیا۔
پاکستانی قید

مزید :

علاقائی -