بلوچ طلبا کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی خوش آئند ہے، علی زیدی
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ بلوچ طلبا کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں یوم والدین کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی کی آمد پر کیڈٹس کے چاق و چوبنددستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیڈٹ کالج اورماڑہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرر ہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مہمان خصوصی نے تعلیمی سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں اعزازات تقسیم کئے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ تقریب میں کیڈٹس کی جانب سے مارشل آرٹس, جمناسٹکس اور رائفل ڈرل کاشاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں کیڈٹس کے والدین،سول اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علی زیدی