ساہیوال، جائیداد کی خاطر سفاک بیٹے نے بوڑھے باپ کو مارڈالا

ساہیوال، جائیداد کی خاطر سفاک بیٹے نے بوڑھے باپ کو مارڈالا

  



ساہیوال(این این آئی)نواحی چک 131۔ نائن۔ ایل میں بیٹے نے 70سالہ  بوڑھے باپ کبیر احمد کے سر میں آہنی سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے کبیر احمد کے بیٹے نذر محمد نے جائیداد کی خاطر باپ سے جھگڑا کیا اور باپ نے سرز نش کی اور کہا کہ وہ نا فر مان بیٹے کو کچھ نہ دے گا جس پر ملزم نذر محمد نے مشتعل ہو کر باپ کبیر احمد کے سر میں سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردی۔

معمر شخص ہلاک

مزید : علاقائی


loading...